اے عورتوں کی جماعت

"بیوی جنت میں شوہر کا استقبال کرے گی"
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب

حضرت ابی عمامہؓ سے روایت ہے، فرمایا
"اے عورتوں کی جماعت! بے شک جنتی عورتیں جنتی مردوں سے پہلے جنت میں داخل کی جایئں گی تاکہ انکو غسل دیا جاۓ اور انکو خوشبویئں لگائ جایئں۔ پھر وہ اپنے شوہر کے استقبال کے لیۓ آیئں گی ان سواریوں پر جو سرخ ہیں یا زرد ہیں، انکے ساتھ انکے بچے بھی ہونگے جس طرح بکھرے ہوۓ موتی ہوتے ہیں"

سبحان اللہ۔ اللہ نے بھی کتنی مزے کی بات اپنے محبوب کے ذریعے بتا دی کہ میاں بیوی دونوں نیک ہیں۔ دونوں جنتی ہیں تو اللہ تعالی بیوی کو شوہر سے پہلے جنت میں پہنچایئں گے۔ اسکو دلہن بنانے کے لیۓ، اسکو سجانے کے لیے، مہندی لگے گی، اسکو اعلی خوبصورت لباس پہنایا جاۓ گا، اسکو خوشبویئں لگائ جایئں گی، زیور پہناۓ جایئں گے اور اسکو جنت کے پانی سے غسل دیا جاۓ گا۔

جب سج دھج کر خوب تیار ہوجاۓ گی، بچے بھی اسکے ساتھ ہونگے۔ اب یہ اپنے بچوں کو لیکر اللہ کی دی ہوئ ڈولی میں بیٹھ کر اپنے خاوند کا استقبال کرے گی۔ اسکے بعد اللہ تعالی خاوند کو جنت میں داخل کریں گے۔

سبحان اللہ۔ یہ کتنا عظیم منظر ہوگا۔ بچے ایسے خوبصورت بن جایئں گے جیسے بکھرے ہوۓ موتی ہوتے ہیں اور عورت کو دلہن بنا کر پیش کردیا جاۓ گا۔ سوچیۓ تو سہی یہ کتنی بڑی اللہ کی نعمت ہے جو اللہ رب العزت نے عورتوں کو عطا فرمائ کہ اگر یہ نیک بنیں گی تو اپنے خاوندوں سے بھی پہلے جنت میں داخل کردی جایئں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی